چین،23جولائی (یواین آئی) چین میں شدید بارشوں کی وجہ سے کم از کم 87 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ قریب 16 ملین افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ہفتے کے روز چینی میڈیا پر بتایا گیا کہ ان بارشوں سے شمالی صوبہ ہیبائی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں کم از کم 72 افراد
ہلاک جب کہ دیگر 78 لاپتا ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس صوبے میں تقریباﹰ پچاس ہزار مکانات منہدم ہو گئے جب کہ ساڑھے آٹھ ملین سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔ چین کے وسطی ہنیان صوبے میں بھی 15 افراد ہلاک جب کہ آٹھ لاپتا ہوئے ہیں۔ رواں برس بارشوں اور مٹی کے تودوں کی وجہ سے چین میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دو سو سے تجاوز کر چکی ہے۔